ملازمتیں
کریئیٹو کنٹینٹ رائٹر
PDMS سن 1979 سے اپنی جدید اور وقت سے آگے پروڈکٹس کے ذریعے عالمی آئی ٹی صنعت کو فائدہ پہنچا رہا ہے؛ چاہے وہ Commodore 64 ہو یا آج کے جدید موبائل آلات۔ اردو رسم الخط کی ڈیجیٹائزیشن میں مہارت سے لے کر 100 ملین سے زائد عالمی ڈاؤن لوڈز والی موبائل ایپلیکیشنز تیار کرنے تک۔
اپنے عالمی ناظرین کو بہترین مواد کے ذریعے جوڑے رکھنے کے لیے ہم ایک دو لسانی (انگریزی اور اردو) کریئیٹو کاپی رائٹر کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں، جو؛
ملازمت کی تفصیلات
- بلاگز اور مضامین کے لیے تحقیق کر کے دلچسپ مواد لکھے
- ویڈیو مواد کے لیے اسکرپٹس تیار کرے
- سوشل میڈیا کے رجحانات کے مطابق لکھنے کی بہترین سمجھ رکھتا ہو
- مختلف پلیٹ فارمز (ویب، موبائل، ویڈیو اور سوشل) پر استعمال ہونے والا مواد تیار کرنے کے لیے کریئیٹو ٹیم کے دیگر ارکان اور اہم فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے
- ڈیڈ لائنز پوری کرنے کا عزم، بہترین ابلاغی صلاحیت اور فیڈ بیک لینے اور سمجھنے کی اہلیت رکھتا ہو
- ٹی وی چینلز یا ٹیک کمپنیوں کے ساتھ کام کا تجربہ اضافی خوبی ہوگی
ملازمتیں
careers@pakdata.com دلچسپی رکھتے ہیں؟
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی سی وی careers@pakdata.com پر بھیجیں اور سبجیکٹ لائن میں “Creative Content Writer” لکھیں۔