کنگ فہد کا شاندار قرآن پرنٹنگ کامپلیکس
کنگ فہد کے شاندار قرآن پرنٹنگ کامپلیکس (KFGQPC) جو کہ مدینۃ المنورۃ، سعودی عرب میں واقع ہے، کے لیے پاکٹ پی سی پر “مصحف” سعودی عرب میں دہران میں واقع المدینہ کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم اور معدنیات (KFUPM) کے مرکز برائے ابلاغیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسرچ کی جانب سے تیار کیا گیا۔ اس سوفٹویئر کو دنیا بھر میں اللہ کا پیغام (تمام تعریف اسی کے لیے ہیں اور وہ سب سے بڑا ہے) پھیلانے کے مقصد سے عالمی سطح پر اس سوفٹویئر کو بالکل مفت تقسیم کیا گیا۔ یہ سوفٹویئر پاکٹ پی سی جس پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ہو (2003 اور اس سے اوپر کا ورژن) پر کارآمد ہے۔ مصحف المدینۃ سوفٹویئر میں قرآنی ٹیکسٹ کو دیکھانے کے علاوہ اور کئی خصوصیات ہیں۔ اس میں قرآن تفسیر، کئی متخلف زبانوں میں ترجمعے، قرآن کی تلاوت، سرچ، بُک مارکنگ اور دیگر کئی فیچرز شامل ہیں۔
اس سوفٹویئر کو ویژوول C++ برائے مائیکروسوفٹ ونڈوز موبائل پلیٹف فارم پر تیار کیا گیا۔