قرآن ایکسپلورر
مختصر و جامع آن-لائن قرآن مجید پورٹل
یہ وہ مرکز ہے جہاں آپ آن-لائن قرآن مجید کی تلاوت اور عربی، انگلش، اور اُردو زبان میں ترجمہ کی سماعت کرسکتے ہیں۔ قرآن مجید کی سب سے بہترین ویب سائٹوں کے مابین 2010 تک تقریباً 9 ملین وزیٹرز کے اعزاز اور ذیل خصوصیات کے ساتھ یہ ایک منفرد سائٹ شمار کی گئی۔
- 8 مشہور و معروف قراء حضرات کی تلاوت میں آڈیوز۔
- عربی متن (ٹیکسٹ) کے ساتھ 7 زبانوں میں ترجمے۔
- انگلش اور اُردو زبان میں ترجمہ کی آڈیو۔
- انگریزی اور اردو میں آڈیو ترجمے.
- سورۃ، آیت، جُز، اور قاری منتخب کرنے کی سہولت۔
- آسانی سے نیویگیشن اور اسٹریمنگ آڈیو کی سہولت۔
- پڑھنے میں آسان فونٹ (خط) مختلف سائز میں منتخب کرنے کی سہولت کے ساتھ۔
- انڈوپاک اسکرپٹ کے لیے خصوصی تیار کردہ کسٹم فونٹ۔
- آپ کی پیشرفت کی خودکار بُک مارکنگ۔
- کلر(رنگوں) کی مدد سے مرتب تجوید کے قواعد۔
- ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کسی پروگرام کی ضرورت نہیں۔
اس پروجیکٹ کو ASP.net. RDBMS کو استعمال کرتے ہوئے مائیکروسافٹ SQL سرور پر تیار کیا گیا تھا۔ ہماری کمپنی کی جانب سے اس منصوبے کی تیاری اور بحال کاری ہمارے ایک امریکی صارف ‘QuranExplorer’ کے لیے کی گئی۔