قرآن مجید کے لیے عربی فونٹ
قرآن پاک کے لیے ایک اعلی معیاری اوپن ٹائپ عربی فانٹ۔ پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز، قرآن مجید کی متن کاری کے مقصد کے لیے، انتہائی مسرت کے ساتھ یونیکوڈ معیار پر تیار کردہ ایک اوپن-ٹائپ فونٹ کی فخریہ پیشکش کا اعلان کر رہا ہے۔ اس فونٹ میں اعلی معیاری گیلفس اور تمام مخصوص مقامات پر مناسب اعراب/علامات لگانے کی خصوصیات شامل ہیں۔ قرآنی کی تلاوت و قرآت میں اتار چڑھاؤ کے لیے وقوف (مخصوص علامات) کی شناخت و نشاندہی کے لیے مختلف اقسام کے تحریری نشانات بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ ‘پی ڈی ایم ایس سلیم قرآن فونٹ’ جدید عربک ٹائپوگرافی – قرآن مجید متن کے طرز خط کی خوبصورتی اور دلکش نفاست، کو برقرار رکھتے ہوئے قرآنی طرز خطاطی کے قریب تر ہے۔
یہ فونٹ دراصل پاکستان میں رائج مخصوص قرآنی طرز خطاطی کے قواعد کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جو کہ یمن دپلوی کے طرز خط پر مبنی ہے، جنہیں پاکستان میں قرآن مجید کے نفیس ترین خطاطوں میں سے ایک بہترین خطاط تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس فونٹ کے لیے بنیادی گیلفس (حرفی جُزیات) کی خطاطی اور رہنمائی کی خدمات محترم جناب محمد سلیم نے پیش کی۔ جو کہ محمد اقبال سعید (دار القادری اکیڈمی کے بانی)، یمین دہلوی اور شفیق الزمان صاحب کے شاگرد رہے ہیں۔ محمد سلیم صاحب جناب شفیق الزمان صاحب (جو کہ مسجد نبوی پر ماہر خطاط رہے ہیں) کے فن سے بہت متاثر ہیں اور رہنمائی کے لیے اُنہیں اکثر شامل مشاورت رکھتے ہیں۔
ہمیں یقین اور مکمل اعتماد ہے کہ “پی ڈی ایم ایس سلیم قرآن فونٹ” تمام عربک یوزرز کے لیے کافی مفید اور باعث کشش ثابت ہوگا، خاص طور سے ڈیزائنرز اور پبلیشرز کے لیے، جن کو اس فونٹ کی بدولت قرآن کی طباعت کے سابقہ طریقہ ہائے کار کی تیکنیکی حدود کا اب مزید پابند نہیں رہنا پڑے گا۔
PDMS کا تعارف: پاکستان، کراچی میں، PDMS سن 1986 سے قائم اُردو سوفٹویئر مصنوعات کی تخلیق، ترقی اور فروغ کاری پر گامزن ایک پرائیویٹ کمپنی ہے۔ قومی سطح پر PDMS کا منظور زمانہ اور شہرت یافتہ اُردو سوفٹویئر پروگرام “نستعلیق نظامی” – دراصل اُردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویئر، جس کی بدولت پاکستان میں اُردو زبان کے نستعلیق خط میں لکھنے کے لیے کمپیوٹرز کا استعمال بہت بڑے پیمانے پر فروغ پا گیا۔ کمپنی کی دیگر پیشکش کردہ مصنوعات میں اُردو کمپیوٹر نظام، رُقعہ-اُردو ای میل، اُردو 98، اُردو ماہر، پی ڈی ایم ایس جوہر، قرآن مجید سی ڈی شامل ہیں۔ PDMS نے علاقائی زبانوں مثلاً سندھی، اور پشتو فونٹس کے علاوہ متعدد کئی نستعلیق اور نسخ فانٹس کی بھی تخلیق کاری اور پیشکش کی ہے۔ PDMS تسلسل کے ساتھ انٹرنیٹ ویب سائٹ اور پورٹلز پر تخلیق و ترقی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں UrduSeek.com، UrduNews.net، CityIslam.com سمیت کئی اُردو پورٹل تخلیق و تیار کئے ہیں۔ یہی دراصل وہ شعبہ جس میں PDMS کی مجتہد تیکنیکی مہارت نے اسے پاکستان میں منفرد نمایاں مقام بخشا ہے۔