قرآن پاک – اُردو ترجمہ اور؛ تفسیر عثمانی

قرآن پاک ایپ کے ذریعے قران سُنیں، پڑھیں اور سمجھیں اور اپنی زندگی روحانی نور سے منور کریں۔ قرآن پاک ایپ ہی وہ واحد ایپ ہے جو خوبصورت عربی قرآنی ٹیکسٹ کے ساتھ دلکش فونٹس کی پیشکش کرتی اور جس میں جنوبی ایشیائی ریجن کے لیے اُردو تفسیر عثمانی شامل کی گئی ہے۔

معروف قراء کرام

قرآن پاک ایپ میں عالمی شہرت یافتہ قراء کرام، جن میں شیخ عبدالباسط، شیخ السدیس، الشریم، مسحاری راشد، سعد الغامدی، ابوبکر شاطری، شیخ احمد عجمی، شیخ الحزیفی، شیخ ماہر المیقالی، شیخ منشاوی، شیخ ایوب، خلیل حصیری، محمود البانا، صلاح بخاطر اور شیخ باسفر شامل ہیں، کی قرآت شامل کی گئی ہیں۔

تراجم

قرآن پاک ایپ میں قرآن پاک کے چار اُردو ترجمعے بالترتیب مفتی محمود حسن، مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا احمد علی لاہوری، مولانا فتح محمد جالندھری، کے ساتھ ساتھ اُردو تفسیر عثمانی بھی خصوصیت کے ساتھ شامل ہے۔ مکمل ورژن میں چار انگریزی زبان کے تراجم ہیں جو کہ بالترتیب (پکتھال، ڈاکٹر محسن، محمود اور یوسف علی کے ہیں) اور دیگر اٹھارہ زبانوں کے تراجم شامل ہیں۔

سرچ - تلاش کی جدید خصوصیت

سرچ - تلاش کرنے کی انتہائی جدید خصوصیت کو کسی بھی لفظ (مثلاً اصل لفظ، لاحقے یا تمام بنیادی لفظ) جو کہ کسی بھی ترجمہ اور تفسیر کا عربی متن میں شامل ہو، استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپ کے مکمل ورژن میں سورۃ کے نام سرچ فیچر میں شامل ہیں جس کے ساتھ مخصوص آیت یا لفظ جسے تلاش کرنا مقصود ہو، کو منتخب کرنے کا اختیار بھی شامل ہے۔

جدید آڈیو آپشنز

با آسانی قرآن حفظ کرنے کے لیے جدید آڈیو آپشنز کا استعمال کیا جاسکتا ہے جیسا کہ آیت، سورۃ کو بار بار دہرانے کی تعداد، وقف، اور قرآت کی رفتار کو جدید آڈیو آپشنز کے ذریعے مقرر کیا جاسکتا ہے۔