تعارف

1978 ء سے قائم پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز، پاکستان میں ایک معروف اور کامیاب آئی ٹی کمپنی ہے. آئی ٹی کی خصوصی مہارت اور اعلی معیاری تجربہ کے حامل ماہرین پر مشتمل پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ اپنی ٹیم کے ساتھ آئی ٹی کی عالمی صنعت میں پیچیدہ سوفٹ ویئر ایپلی کیشنز کی تیاری اور متعلقہ خدمات کی پیشکش میں مصروف عمل ہے. دور حاضر میں پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ نے موبائل ایپلیکیشن کی تخلیق و تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ پى ڈی ايم ايس نے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹ ویئر، اردو فانٹس اور ایپس بھی تیار کیں جس کی کامیابی سے مارکیٹنگ کی گئی ہے۔

ہمارے تاریخی ادوار

پاکستان میں سب سے اولین قائم ہونے والے سافٹویئر ھاؤسز کی تاریخ میں  پاکستان ڈیٹا منیجمنٹ سروسز کا نام سَرِ فہرست سب سے اول ایک سافٹویئر ھاؤس ہے۔

کموڈور 64 کمپیوٹرز کے لیے اردو سافٹویئر  تیار کر کے پیش کیا گیا۔

“نستعلیقِ نظامی” کے نام سے ایپل میکنٹوش کمپیوٹر اور لیزر پرنٹر پر کارآمد اُردو نستعلیق کی طباعت کاری کا سافٹویئر تیار کر کے پیش کیا گیا۔

ایپل میکنٹوش کمپیٹر پر کارآمد اُردو ڈیٹابیس، اسپریڈ شیٹ، پریزنٹیشن بنانے کا سب سے اولین سافٹویئر “اُردو کمپیوٹر نظام” تیار کر کے پیش کیا گیا۔

کرمنل آئیڈنٹیفیکیشن اینڈ اسکیچنگ سسٹم – (مشتبہ اور ملزم افراد کی شناخت اور ان کے شبہی خاکے بنانے کا  نظام (سافٹویئر) امیجین  تیار کیا۔ اس سافٹویئر کو پاکستان کے کئی شہروں میں ایس ایس پی پولیس دفاتر میں کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی آن-لائن رسائی کے لیے ویب سائٹ www.pakdata.com تیار اور اجراء کی گئی۔

  • پاکستانی شہریوں کا ڈیٹابیس قائم کرنے کے لیے قومی ڈیٹا بیس کے ادارے NADRA کے لیے
  • مہارانہ خدمات و مشاورت پیش کی۔
    قرآن مجید سی ڈی، انگلش اُردو ڈکشنری سی ڈی تیار کر کے پیش کی۔
  • اردو ویب پورٹل urduseek.com کا اجراء کیا۔
  • یونیکوڈ کونسورشیم کے لیے اردو یونیکوڈ کے لیے تجاویز پیش کیں۔
  • قرآن مجید کا ویب پورٹل www.cityislam.com کا اجراء کیا۔

قومی شناخی کارڈ پروجیکٹ کے لیے نادرا کو شناختی کارڈوں کی طباعت کے لیے اردو ڈیٹا بیس کے سافٹویئر کی تیاری سے متعلقہ تخلیق کاری کی خدمات پیش کیں۔

  • نادرا کی جانب سے پاکستان الیکشن کمیشن کے لیے انتخابات کے لیے رولز ڈیٹا اینٹری اور پرنٹنگ سافٹویئر تخلیق و تیار کیا۔
  • موبائل PDAs ڈیوائیسز کے لیے پاکٹ عالم سافٹویئر تیار کیا۔
  • ونڈوز موبائل PDAs پر کارآمد موبائل مسلم سوفٹویئر تیار کئے۔
  • پام پائیلٹ PDA کے لیے قرآن مجید سوفٹویئر تیار کیا۔
  • www.QuranExplorer.com ویب سائٹ پر قرآن مجید کا ایک قابل رشک آن لائن پورٹل قائم کرنے کے لیے سوفٹویئر تخلیق و تیاری کی خدمات پیش کیں۔
  • مدینتہ المنورہ، سعودی عرب  میں قرآن پاک کی نشر و اشاعت کا ادارہ “کنگ فہد کامپلیکس” کے لیے ونڈوز موبائل آپریٹنگ سسٹم پر کارآمد قرآن مجید سافٹویئر بنانے کی خدمات پیش کیں۔
  • ونڈوز ایکسپی کے لیے ‘اُردو ماہر’ نامی سافٹویئر تیار اور اجراء کیا
  • ونڈوز اور وزآرٹ براڈکاسٹنگ کے لیے پی ڈی ایم ایس جوہر نامی سوفٹویئر تیار اور اجراء کیا۔ آج کل نیوز ٹِکر کے نام سے یہ سوفٹویئر پاکستان کے تمام بڑے ٹی وی چینلز میں زیرِ استعمال ہے۔
  • ملک میں غیرملکیوں کے ریکارڈ کے مقصد سے نارا کے لیے نیشنل ایلیئنز ڈیٹابیس سوفٹویئر تیار کر کے دیا۔

iOS آئی فونز کے لیے قرآن مجید ایپ تیار اور اجراء کی۔

دنیا بھر میں قرآن مجید ایپ کو ایک ملین صارفوں کی جانب سے اسے ڈاؤن لوڈ کئے جانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ 2019ء میں اب اس ایپ کے تقریباً 10 ملین صارف (یوزرز) ہیں۔

قرآن مجید اینڈرائیڈ تیار اور اجراء کیا

اینڈرائیڈ موبائل فونز کے لیے ایزی-اُردو کیبورڈ ایپ تیار اور اجراء کی۔

ایزی-سندھی، ایزی-پشتو اور دیگر زبانوں کے لیے کیبورڈ ایپس تیار اور اجراء کیں۔

گوگل سے منتخب ہو کر پاکستان میں گویا ایک ایڈموپ اسٹریٹیجک پارٹنر بن گئے۔

iOS، اینڈرائیڈ اور ایپل ٹی وی کے لیے قرآن ٹی وی اور ویژوول قرآن ایپس تیار اور اجراء کیں۔

ایزی-اُردو ایپ کی ڈاؤنلوڈنگ تعداد 5 ملین ہونے کی کامیابی حاصل کی۔

ہم سے رابطہ میں رہیں

پی ڈی ایم ایس بنا محدود ہوئے آپ کے تصورات کو نہ صرف مزید بہتر بلکہ یقینی طور پر ان کو حقیقی ایپ میں روپ دیتا ہے۔ مزید دلچسپی کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔